تعلیماتِ قرآن QuranAcademy

تعلیماتِ قرآن

تعلیماتِ قرآن تقریباً 35 ہفتہ وار کلاسوں پر مشتمل ایک آن لائن کورس ہے جس میں تسلسل کے ساتھ ہفتہ وار بنیادوں پر قرآنِ حکیم کے مضامین اور اس کے فہم کا خلاصہ بیان کیا جائے گا۔ اہلیت برائے داخلہ: تمام حضرات و خواتین۔ کورس میں داخلہ کے لیے اس پیج پر موجود ‘ENROLL’ کے بٹن پر کلک کرکے رجسٹریشن فارم پُر کرنا ہوگا۔ رجسٹرڈ طلباء و طالبات کو ہر کلاس کی ویڈیو اور اس سے متعلقہ مواد (آڈیو، سلائیڈز، نوٹس اور کوئز وغیرہ) ہر جمعہ کے دن اِسی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا، اِن شاء اللہ۔ رجسٹرڈ طلباء و طالبات کو ہر کلاس کے ساتھ ایک سوالنامہ (کوئز ) بھی دیا جائے گا جسے لیکچر دیکھنے کے بعد حل کرکے جمع کرانا ہوگا۔ کورس اپنے مقامی وقت کے مطابق کسی بھی وقت اپنی سہولت کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ کورس کے اختتام پر 70 فیصد سے زائد سوالناموں میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو قرآن اکیڈمی کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ ارسال کیا جائے گا۔۔

موضوعات:

- تعارفِ قرآنِ حکیم (2 پروگرام)
- سورۃ الفاتحہ (1 پروگرام)
- پہلے پارے سے 30ویں پارے تک کا بیان (30 پروگرام)
- اختتامی نشستیں (2 پروگرام)

مندرجات:

- تعارف
- مقاصدِ مطالعہ
- سورۃ کا پس منظر/شانِ نزول/آیات تجزیہ
- ایک پارہ کے مضامین کا خلاصہ
- حاصلِ مطالعہ
- حدیثِ مبارکہ کا بیان

نصابی کتاب:

خلاصہ مضامینِ قرآن (مرتب: حافظ انجینئر نوید احمد صاحب ؒ)

استاد:

شجاع الدین شیخ صاحب

  1. کورس نمبر

    Taleemat-e-Quran
  2. Classes Start

    Jul 01, 2017
اندراج