منتخب نصاب

منتخب نصاب محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کے مرتب کردہ نصابِ قرآنی کا نام ہے جو انہوں نے قرآن کے مختلف حصوں کو منتخب کرکے بنایا جس کا مقصد یہ تھا کہ قرآن کے وہ جامع مقامات جو دین کا جامع تصور پیش کریں اور ایک بندہِ مومن کے لیے دینی فرائض کو جامع طور پر بیان کریں انہیں یکجا کیا جائے تاکہ مختصر وقت میں دعوتِ قرآنی کا خلاصہ بیان ہوجائے۔ محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے ان مقامات کی مفصل تفسیر بیان فرمائی اور ان کو 160 کلاسوں کی صورت میں رکارڈ کیا گیا۔ اس کی افادیت کے پیشِ نظر اسے آن لائن کورس کی صورت میں بھی پیش کیا جارہا ہے جس میں ہر کلاس کے ساتھ اس میں پڑھائے گئے مضامین کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔ یہ کورس ہفتہ میں 4 کلاسوں پر مشتمل ہوگا اور ہر کلاس کا دورانیہ اوسطاً ایک گھنٹہ ہوگا۔ اس کلاس کے ساتھ ہی ایک کوئز نما سوال نامہ بھی دیا جائے گا جس کو طالبِ علم اس درس کو سننے کے بعد حل کرے گا۔کورس اپنے مقامی وقت کے مطابق کسی بھی وقت اپنی سہولت کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ اہلیت برائے داخلہ: تمام خواتین و حضرات (رجسٹریشن کے بعد) شرائط برائے کامیابی: 70 فیصد امتحانات میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنا

مندرجات:

منتخب نصاب کی مفصل تفسیر

استاد:

ڈاکٹر اسرار احمدؒ

  1. کورس نمبر

    MuntakhabNisab
  2. Classes Start

    Jul 01, 2017
اندراج