بیان القرآن QuranAcademy

بیان القرآن

محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کے معروف دورہِ ترجمہِ قرآن کی 108 کلاسوں پر مشتمل کورس۔ یہ دورہِ ترجمہِ قرآن محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے 1998 میں کراچی میں رکارڈ کروایا تھا جس میں انہوں نے مختصر وقت میں تعارفِ قرآن، ترجمہِ قرآن اور مختصر تفسیرِ قرآن مکمل کروائی۔ اس کی افادیت کے پیشِ نظر اسے آن لائن کورس کی صورت میں بھی پیش کیا جارہا ہے جس میں ہر کلاس کے ساتھ اس میں پڑھائے گئے مضامین کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔ یہ کورس ہفتہ میں 4 کلاسوں پر مشتمل ہوگا اور ہر کلاس کا دورانیہ اوسطاً ایک گھنٹہ ہوگا۔ اس کلاس کے ساتھ ہی ایک کوئز نما سوال نامہ بھی دیا جائے گا جس کو طالبِ علم اس درس کو سننے کے بعد حل کرے گا۔کورس اپنے مقامی وقت کے مطابق کسی بھی وقت اپنی سہولت کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ اہلیت برائے داخلہ: تمام خواتین و حضرات (رجسٹریشن کے بعد) شرائط برائے کامیابی: 70 فیصد امتحانات میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنا

مندرجات:

تعارف و عظمتِ قرآن، مکمل دورہِ ترجمہ و تشریحِ قرآن

استاد:

ڈاکٹر اسرار احمدؒ

  1. کورس نمبر

    BayanUlQuran
  2. Classes Start

    Jul 01, 2017
اندراج