اربعین نوویؒ

’الاربعین ‘ اما م یحییٰ بن شرف النوویؒ کے مدون کیے گئے ۴۲ احادیث کا مجموعہ ہے جن میں اسلام کی تعلیمات کی جامعیت سمٹ کر آجاتی ہے۔ ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے اس کتاب کی ترتیب کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کتاب کا درسِ حدیث خطباتِ جمعہ میں بیان فرمایا جن کو رکارڈ کر کے کلاسوں کی صورت دی گئی۔ ان کلاسوں کی تعداد 47 ہے۔ اس درسِ حدیث کی افادیت کے پیشِ نظر اسے آن لائن کورس کی صورت میں بھی پیش کیا جارہا ہے جس میں ہر کلاس کے ساتھ اس میں پڑھائے گئے مضامین کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔ یہ کورس ہفتہ میں 4 کلاسوں پر مشتمل ہوگا اور ہر کلاس کا دورانیہ اوسطاً ایک گھنٹہ ہوگا۔ اس کلاس کے ساتھ ہی ایک کوئز نما سوال نامہ بھی دیا جائے گا جس کو طالبِ علم اس درس کو سننے کے بعد حل کرے گا۔کورس اپنے مقامی وقت کے مطابق کسی بھی وقت اپنی سہولت کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ اہلیت برائے داخلہ: تمام خواتین و حضرات (رجسٹریشن کے بعد) شرائط برائے کامیابی: 70 فیصد امتحانات میں 50 فیصد نمبر

مندرجات:

تعارفِ حدیث، حجیتِ حدیث، ابتدائی اصطلاحاتِ حدیث، اربعینِ نووی ؒ کی شرح

استاد:

ڈاکٹر اسرار احمدؒ

  1. کورس نمبر

    ArbaeenNawawi
  2. Classes Start

    Jul 01, 2017
اندراج